اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،علاقہ مکینوں  نے ڈاکوئوں کوتشدد کرکے  مارڈالا 

10:06 PM, 21 Dec, 2023

کراچی :اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق  ہوگیا۔ علاقہ مکینوں  نے ڈاکوئوں کوتشدد کرکے  مارڈالا ۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون ایک نمبر میں باجرے اور چارے کی دکان پر تین ڈاکووں نے دھاوا بولا اور لوٹ مارکی۔ 

 دکاندار شہروز نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ۔  گولیاں لگنے سے شہروز جاں بحق ہوگیا ۔
 فائرنگ کےآواز سن کر علاقہ مکینوں نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا اور کچھ ہی فاصلے پر ڈاکوئوں کو پکڑ لیا۔ شہریوں نے ڈاکوئوں پر بدترین تشدد کیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں ڈاکو  ہلاک ہوگئے ۔

مزیدخبریں