پراگ:جمہوریہ چیک یونیورسٹی کی عمارت میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ جمہوریہ چیک یونیورسٹی کی عمارت میں فائرنگ سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق دس افراد ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جمہوریہ چیک کی پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی پراگ میں مسلح شخص نے یونیورسٹی عمارت میں فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کرنے والوں کو بھی مار دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عمارت کو فی الحال خالی کرایا جارہا ہے اور جائے وقوع پر متعدد لاشیں اور درجنوں زخمی افراد موجود ہیں۔جمہوریہ چیک کے میڈیا نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ چارلس یونیورسٹی کے شعبہ فنون میں پیش آیا جس کے اساتذہ اور طلبہ کو مسلح شخص کی موجودگی کے باعث ہدایت کی گئی تھی کہ وہ خود کو کمروں میں لاک کرلیں کیونکہ پولیس آپریشن جاری ہے۔
وزیر داخلہ وٹ راکوسن نے سرکاری چیک ٹی وی کو بتایا کہ کسی دوسرے مسلح شخص کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی وہ پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور قریبی مقیم افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔