یہ الیکشن نہیں سلیکشن پلس ہے، ہمارا قانونی حق ہے آزادی کے ساتھ الیکشن لڑیں:اسد قیصر

07:49 PM, 21 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف  کے  رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن پلس ہے، ہمارا قانونی حق ہے آزادی کے ساتھ الیکشن لڑیں۔پاکستان تحریک انصاف  کے  رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  میڈیا سے گفتگو کوتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن پلس ہے، ہمارا قانونی حق ہے آزادی کے ساتھ الیکشن لڑیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن سے دور کیا جا رہا ہے۔ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات آ رہی ہیں۔


خیال رہے کہ ایک روز قبل اسد قیصر کو مرادن جیل سے رہا کیا گیا ہے، وہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار تھے۔

مزیدخبریں