"دوڑو اور بونس پائو" ، چینی  کمپنی کی بونس سکیم نے  سب کوحیران کردیا

07:36 PM, 21 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین کی ایک  کمپنی نے   کمپنی ملازمین کو دوڑنے پر بونس سکیم متعارف کرادی ہے۔ چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند و تندرست رکھنے کےلیے اپنی سالانہ بونس سکیم میں تبدیلی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ چینی صوبے گونگ ڈونگ میں کاغذ بنانے والی کمپنی ڈونگپو پیپر اس وقت عالمی سطح پر شہ سرخیوں میں آئی جب اس نے اپنے بونس سکیم کو کام کی پرفارمنس کے بجائے ایتھلیٹک پرفارمنس پر منتقل کردیا۔ 


کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملازم ماہانہ 50 کلومیٹر تک دوڑے گا تو وہ ماہانہ بونس لینے کا اہل ہوگا۔اسی طرح اگر 40 کلومیٹر ماہانہ دوڑنے والا اپنی تنخواہ کا 60 فیصد بونس جبکہ 30 کلومیٹر دوڑنے والا تنخواہ کا 30 فیصد بونس لینے کا اہل ہوجائے گا۔ 
 کمپنی مالک لین ژیونگ کا کہنا ہے کہ میرا کاروبار صرف اسی صورت میں برقرار رہ سکتا ہے جب میرے ملازمین صحتمند ہوں۔


انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین برس سے اپنے ملازمین کی کھیل و ورزش کےلیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی ملازمین اس پالیسی سے خوش دکھائی نہیں دیتے، لیکن سوشل میڈیا پر اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں