اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق  لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں،کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے:  بلاول بھٹو

06:00 PM, 21 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

حیدرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ  اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہے،کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کے دوران  بلاول بھٹونے کہاکہ  اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہے،کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے۔ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے، ملک میں نفرت کا بخار توڑنا ہوگا۔ عوام جان لیں اتحاد میں ہی جیت ہے تو یہ قوتیں ہار جائیں گی، ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کو اونر شپ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، سندھ میں انتہا پسندی کو ایک حد تک روکا گیا ہے اس کی وجہ یہاں کی ثقافت کو آگے بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں