اسلام آباد : عام انتخابات کو شفاف بنانے اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے۔
گوہر علی خان نے درخواست کی ہے کہ فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔