عمران خان الیکشن نہیں لڑسکیں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنادیا

04:13 PM, 21 Dec, 2023

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فیصلہ معطل کرنے کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست مسترد کردی  ہے۔ عمران خان کی نااہلی برقرار رہے گی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے توشہ خانہ معطلی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر فیصلہ گیارہ دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق سزا کالعدم قرار دینے کے صورت میں الیکشن میں حصہ لیا جا سکتا تھا لیکن اب ان کی نااہلی برقرار ہے۔
 

مزیدخبریں