ایچ ا ی سی کاپوسٹ گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا اعلان 

ایچ ا ی سی کاپوسٹ گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا اعلان 
سورس: file

اسلام آباد: بین الاقوامی تعلیم کے مواقع کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت میں، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لیے ایک اہم اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔ 

اسکالرشپ غیر سعودی پوسٹ گریجویٹس کے لیے ہے، جو جدہ میں سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے کیے گئے ایک باضابطہ اعلان میں ایچ ای سی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ممتاز کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے اسکالرشپ کی پیشکش کر رہی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یہ موقع صرف غیر سعودی امیدواروں کے لیے ہے جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ  پاکستان میں رہنے والے طلبا ان وظائف کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مزید کہا کہ اس تعلیمی موقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ممکنہ امیدوار جامع تفصیلات اور درخواست کے عمل کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ  https://graduatestudies.kau.edu.sa/Pages-16516.aspx  وزٹ کر سکتے ہیں۔ 

کمیشن نے کہا کہ موضوع کے پروگرام سے متعلق کوئی بھی سوالات براہ راست متعلقہ یونیورسٹی سے پوچھے جا سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں