اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 8 فروری کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
صادق سنجرانی قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں حلقوں کا الیکشن لڑیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 32 سے بھی امیدوار ہوں گے۔
صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔