اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 25 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ پیر 25 دسمبر کو یومِ قائد ِاعظم اور کرسمس کے موقع پر اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔
#SBP will remain closed on December 25, 2023 as it is a public holiday on the occasions of Quaid-e-Azam Day and Christmas.https://t.co/FNmLzyMrnq#SBPAnnouncements #QuaideAzam #25December pic.twitter.com/bsMz0OQUqz
— SBP (@StateBank_Pak) December 21, 2023
واضح رہے کہ 25 دسمبر کو بابائے قوم، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔