ایک بار پھر ماسک پہننا لازمی قرار، 358 کورونا وائرس کیسز، 3 اموات رپورٹ

12:16 PM, 21 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کیرالہ: کورونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا 24 گھنٹوں میںبھارت میں  کورونا کے 358 کیسز اور 3اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 اموات رپورٹ ہوئی  جبکہ  کورونا وائرس سے اب تک اموات کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے سب ویرینٹ جے این 1 کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز کیرالہ، کرناٹک، گجرات، تامل ناڈو اور مہاراشٹرا میں سامنے آئے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق تمام بزرگ شہریوں اور ایک سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ملائیشیا اور سنگاپور میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ اسی ویرینٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں