مراد سعید، حماد اظہر، زرتاج گل اور 48 پی ٹی آئی رہنماؤں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11:38 AM, 21 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ: 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےمیں انسداد دہشت گردی عدالت نے  پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 

پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔ عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔

ناقابل ضمانت وارنٹ مراد سیعد، حماد اظہر، فرخ حبیب کے جاری ہوئے۔ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، زبیر نیازی کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے۔ 

اے ٹی سی کی جانب سے زرتاج گل، میجر جنرل (ر)اکرم ساہی کے بھی وارنٹ جاری کیے۔ گوجرانوالہ سے امیدوار بلال اعجاز، چودھری ظفر اللہ اور رانا ساجد شوکت کے بھی وانٹ جاری کیے۔ سابق ایم این اے شوکت بھٹی، احمد چٹھہ اور عثمان سعید بسرا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔

مزیدخبریں