راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا۔
پاکستان تھریک انصاف کے نائب صدر سردار لطیف کھوسہ نے لاہور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج نیب نے توشہ خانہ کیس میں ریفرنس دائر کیا لیکن نقول فراہم نہیں کیں، ہماری ضمانت کی درخواستیں 27 دسمبر تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات آرہی ہیں اور انہیں کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے، اس حوالے سے ہم سارے ہائی کورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے، ہم گزارش کررہے ہیں کہ یہ کیسی لیول پلئینگ فیلڈ ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی یہ الزام عائد کی تھا کہ ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں، مجھے اڈیالہ جیل میں خالی صفحہ بھی نہیں لے کے جانے دیا اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے سیکریٹری سے ان کے کاغزات نامزدگی چھینے گئے ہیں۔