ڈی آئی خان خود کش حملہ، ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشتگرد گرفتار

ڈی آئی خان خود کش حملہ، ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشتگرد گرفتار
سورس: file

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ایک ہفتہ قبل ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مطابق دہشتگرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سے ہے۔ 

 
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔


خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی  چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 23 جوان شہید ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں