اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات کو بالخصوص اقتاصی شعبوں میں فروغ کے مواقعوں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا جبکہ چینی سفیر نے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔
ملاقات سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔
اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے جبکہ وزیر خزانہ نے چینی سفیر کے مسلسل تعاون اور معاونت پر شکریہ ادا کیا۔
چینی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے: چینی سفیر
09:38 PM, 21 Dec, 2022