ملک کی معاشی صورتحال کے ذ مہ دار جنرل باجوہ ہیں ،عمران خان 

ملک کی معاشی صورتحال کے ذ مہ دار جنرل باجوہ ہیں ،عمران خان 

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان کا  کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں ۔

چیئرمین  پی ٹی آئی اور سابق  وزیر اعظم عمران خان نے وکلا کے وفد سے  ملاقات کی ، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں جب تک رول آف لا نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرے گا ،امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہے تو ملک میں رول آف لا  لانا ہو گا۔ تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں۔ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے ۔

 
وکلاء  کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کا اقدام عیر قانونی ہے،اس حوالے سے منظور وٹو کیس باکل کلئیر ہے ،عمران خان نے ٹاسک دیا ہے ملک بھر میں رول آف لا کی  تحریک کو   بھر پور  طریقے سے چلایا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں