اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف ڈکلیئریشن کیلئے قانونی مشاورت جاری

07:25 PM, 21 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ان کے خلاف ڈکلیئریشن جاری کرنے کیلئے قانونی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے گورنر ہاؤس میں مشاورت جاری ہے اور مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ اور طارق بشیر چیمہ موجود ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عطاءتارڑ آج رات 10 بجے پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آج 21 دسمبر کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس بلانے سے انکار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے نئے ڈکلیئریشن کے بعد چوہدری پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

مزیدخبریں