کراچی ؛ ماضی کی معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔
ذرائع کے مطابق گلوکارہ بلقیس خانم سِتار نواز استاد رئیس خان (مرحوم) کی اہلیہ اورمعروف موسیقار محسن رضا کی ہمشیرہ تھیں۔
بلقیس خانم کی مشہور غزلوں میں ’مت سمجھو ہم نے بھلا دیا‘، ’انوکھا لاڈلا‘ اور ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں‘ شامل ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد از مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔