لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کا سیاسی بحران اس حقیقت کا اظہار ہے کہ نئے انتخابات واحد حل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو 187 ارکان پنجاب اسمبلی کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ (ق) لیگ کے 10 ارکان نے بھی پرویز الٰہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 177 ارکان کل پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کی حمایت میں اکٹھے ہوں گے، پنجاب میں سیاسی بحران اس حقیقت کا اظہار ہے کہ نئے انتخابات واحد حل ہیں۔
پنجاب کا سیاسی بحران اس حقیقت کا اظہار ہے کہ نئے انتخابات واحد حل ہیں: فواد چوہدری
05:48 PM, 21 Dec, 2022