سرگودھا: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے کیونکہ مشکل حالات کے باوجود ہم نے آگے بڑھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا گرڈ سٹیشن کا افتتاح وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 132کے وی گرڈ سٹیشن ایک ارب سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، پورے ملک میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موٹرویز کی تعمیر محمد نواز شریف کا ویژن تھا جبکہ تھر کول پراجیکٹ بھی میاں نوازشریف کا شروع کیا گیا منصوبہ ہے، ملک بھر میں غربت کا خاتمہ کرنا محمد نواز شریف کا مشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے مشن پر عمل پیرا ہے اور مشکل حالات کے باوجود ہم نے آگے بڑھنا ہے، پورے ملک میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔