ایڈیشنل آئی  جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب غلام رسول زاہد کو آئی  جی پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا

04:05 PM, 21 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:حکومت پنجاب نے ایڈیشنل آئی  جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب غلام رسول زاہد کو آئی  جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا۔

غلام رسول زاہد گریڈ اکیس کے افسر اور بطور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب  فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، تاہم  اب حکومت پنجاب  کی جانب سے  ایڈیشنل آٸی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب غلام رسول زاہد کو آٸی جی پنجاب کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ فیصل شاہکار نے آٸی جی پنجاب کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں