اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاہدے کی بحالی کیلئےآئی ایم ایف نے شرائط میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک کو توانائی کی بچت کی بہت زیادہ ضرورت ہے، جب حکومت ملی تو وسائل نہ ہونے کے برابر تھے، آئی ایم ایف پروگرام کو گزشتہ حکومت نے سبوتاژ کیا۔
وزیردفاع نے کہا معاہدے کی بحالی کیلئےآئی ایم ایف نے شرائط میں مزید اضافہ کیا ہے ، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ مالی مسائل پر قابو پایا جائے۔