لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال پر نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

03:34 PM, 21 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد ::پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور  لمحہ بہ لمحہ  بدلتی  سیاسی صورتحال پر  نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں   پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،شہبازشریف نےآصف علی زرداری اورچودھری شجاعت حسین  سےملاقاتوں اور رابطوں سےمتعلق نواز شریف کو  آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نےشہبازشریف کو پنجاب کےمعاملےمیں اتحادیوں کی مشاورت کیساتھ متفقہ فیصلےکرنیکی ہدایت کی ہے ۔ 

مزیدخبریں