سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے سربراہ ایلن مسک نے کمپنی کی سربراہی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔
ایلن مسک نے ٹویٹر صارفین سے ایک پول کے ذریعے پوچھا تھا کہ کیا انہیں ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، پول میں حصہ لینے والے ساڑھے 57 فیصد افراد نے ٹویٹر کی سربراہی چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ساڑھے 42 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں جاری رکھنا چاہیے۔
پوول کے نتائج سامنے آنے پر ایلن مسک نے ٹویٹ کیا کہ جوں ہی کوئی ایسا بے وقوف مل گیاجو یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔