پنجاب کے سرکاری لازمین کیلئے خوشخبری ، گورنر ہاوس اور وزیر اعلی سیکرئریٹ ملازمین کے سول سیکرئریٹ الاونس میں پچاس فیصد اضافہ

01:40 PM, 21 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور ؛پنجاب حکومت نے گورنر ہاوس سیکرئریٹ اور وزیر اعلی سیکرئریٹ ملازمین کے سول سیکرئریٹ الاونس میں پچاس فیصد اضافہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سکیل ایک سے 22تک کے گورنر ہاوس  سیکرئریٹ اور وزیر اعلی سیکرئریٹ ملازمین و افسران کے سول سیکرٹریٹ الاونس میں  پچاس فیصد اضافہ کیا گیا  ہے۔  

محکمہ خزانہ پنجاب نے ملازمین  کے  سول سیکرٹریٹ الاونس میں 50فیصد اضافے کی منظوری کا  مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق یکم جنوری 2023سے سول سیکرئریٹ الاونس میں پچاس فیصد اضافہ ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ایگزیکٹو الاونس لینے والے افسران پر فیصلے کا  اطلاق نہیں ہوگا۔ 

مزیدخبریں