اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری سے روک دیا  

01:20 PM, 21 Dec, 2022

اسلام آباد :ہائیکورٹ نے نیب کو وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری سے روک دیا.ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لیے کل 22 دسمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم  شہباز شریف  کے داماد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت  چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، ہارون یوسف عزیز کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حکم دیا کہ عدالت میں  پیشی سے پہلے نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔

ہارون یوسف عزیز آج شام 7:35 منٹ پر قطر ائیر ویز کی فلائٹ  سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ہارون یوسف نے لاہور احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ  لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے ۔

مزیدخبریں