پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال

12:37 PM, 21 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس  کو بھجوائی گئی ہے ، جبکہ پی سی بی گورننگ بورڈ  ممبرز کے لئے دو نئے نام تجویز کر لیے گئے ہیں ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا کیا چیٸرمین نامزد کررکھا ہے، کابینہ کی  باضابطہ منظوری کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔


 
شیئر

مزیدخبریں