اعتماد کا ووٹ ، مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب 

11:51 AM, 21 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ  ق  کی طرف سے   پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا  گیا ہے۔ 

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سمیت 10اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ سےمتعلق مشاورت کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ دو دن قبل گورنر پنجاب پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا ۔جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں