لاہور: آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج اعتماد کا ووٹ لینے کے پابند ہیں اگر انہوں نے آج اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا کہ گورنر اسمبلی کو سمن کردے تو وزیراعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ لینا لازمی ہوجاتا ہے۔ ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہاکہ اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے یا نہ بلایاجائے پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہیں حاصل کیا تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا کہ گورنر اسمبلی کو سمن کردے تو وزیراعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ لینا لازمی ہوجاتا ہے۔ ایک غلط تعبیر کی بنیاد پر پچھلے 57دن سے مسلسل پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں کہ اجلاس جاری رہے گا تو گورنر انہیں اعتماد کے ووٹ کیلئے نہیں کہہ سکے گا، پرویز الٰہی نے کل اعتماد کاووٹ نہیں لیا تو سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اکثریت نہیں ہے پھر وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
احمد بلال محبوب کاکہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سات دن بعد پیش ہوگی اس کے تین دن کے بعد اس پر ووٹنگ ہوگی، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ عدالتوں میں جائے گا۔