کابل:افغان عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،اپنے حقوق کیلئے امریکی سفارتخانہ کو گھیرے میں لے کر احتجاج شروع کردیا ،افغان عوام کا ماننا ہے کہ امریکہ جان بوجھ کر افغانستان کے 9 ارب ڈالر بحال نہیں کر رہا ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے منجمد 9 ارب ڈالر بحال نہ کرنے پر افغان عوام نے کابل میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا۔
ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کی اور منجمد اثاثے امداد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ اگر امریکہ نے ایسا نہ کیا تو ایک نیا انسانی بحران افغانستان میں جنم لے سکتا ہے ۔
واضح رہے دو روز قبل ہی پاکستان میں افغان ایشو پر بلائی جانے والے اسلامی تعاون تنظیم میں بھی افغان عوام کی مدد کیلئے امریکہ پر زور ڈالا گیا تھا کہ فوری امریکہ 9 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے ریلیز کرے کیونکہ اس وقت افغان عوام کو پیسے کی ضرورت ہے ۔