ترک اداکار آنگین آلتن سے مبینہ فراڈ کرنیوالا ملزم جیل سے رہا

11:33 PM, 21 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور: ترک اداکار آنگین آلتن سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار سے فراڈ کرنے والے کاشف ضمیر کو 7 ماہ قبل پولیس نے گرفتار کیا اور پھر اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے یہ گرفتاری ترک اداکار کی موصول ہونے والی شکایتی ای میل پر کی تھی۔

ملزم کے وکیل نے بتایا کہ کاشف ضمیر کے خلاف پولیس نے ایک درجن سے زائد مقدمات درج کیے مگر کوئی ایک بھی ثابت نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کاشف ضمیر نے ان جھوٹے مقدمات کی وجہ سے 7 ماہ جیل میں گزارے جس کے بعد اُس نے ہر ایک مقدمے کے خلاف درخواست ضمانت دائر کی۔

وکیل کے مطابق اب آخری مقدمے میں کاشف ضمیر کی ضمانت منظور ہوئی اور پھر اُسے عدالتی حکم پر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرا مؤکل اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا عدالتوں میں کرے گا اور وہ پولیس سے تفتیش میں تعاون بھی کرے گا۔

مزیدخبریں