یروشلم :اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق چیف میجر جنرل تامیر ہیمان کا کہنا ہے کہ ایران کے جنرل سلیمانی کے قتل میں امریکہ نہیں اسرائیل ملوث تھا۔
سابق اسرائیلی میجر جنرل تامیر ہیمان نے ایک میگزین کے ساتھ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ موساد نے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹڈ کلنگ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے خطے میں مختلف آپریشنز کے ذریعے ایرانی اسلحے اور فنڈز کی ترسیل کو بھی روکا۔
جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملے میں قتل کیا گیا تھا،اس وقت کے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ کسی او رنے نہیں امریکہ نے ہی کروایا تھا لیکن آج ایک سال بعد اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق چیف نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ۔