لاہور :ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے اس الیکشن کے اندر ایک دو معجزے ہوئے ہیں،ہمیں حیرت ہے اس بات کی جو جماعت صفحہ ہستی سے مٹ رہی ہے وہ اس جیت پر خوش ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں لیٹ آنے پر کسی نے کوئی شور نہیں مچایا ،ووٹ حیران کن طور پر بہت زیادہ سٹیمپ کر کے ڈالے گئے ہیں جس پر کسی نے کوئی سوال نہیں اُٹھا یا ،وہاں کے ورکرز کو ہی مقامی لوگوں نے صرف نظر کیا ہے ،اس جیت پر ایسی جماعت بھنگڑے ڈال رہی ہے جس کا وجود ہی صفحہ ہستی سے مٹ رہا ہے ۔
انہوں نے الیکشن میں ہار جیت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہمارے نزدیک کوئی بھی جماعت جیتے سیاست کو کامیاب ہونا چاہئے، مریم نواز جن اداروں کا نام لے رہی ہیں وہ اپنی کلیئرنس دیں۔
مسرت چیمہ کا کہنا تھا اگر کہیں ٹکٹ پر غلط فیصلے ہوئے تو اسے مہنگائی کا نام دیدیا گیا،جس نظام کو بدلنے کا ہم نے نعرہ لگایا تھا اس کو بدل کر رہینگے لیکن اس میں مریم نواز اور بلاول کا کوئی حصہ نہیں ہوگا ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا آج جو لوگ بغلیں بجا رہے ہیں ان کی جماعتیں سندھ اور پنجاب کی سینٹرل جماعتیں ہیں،جب یہ پارلیمنٹ سے باہر تھے تو ملک کے اداروں کو تھریٹ کرتے تھے،انہوں نے کہا مریم میڈیا سیل کو قوم 21 توپوں کی سلامی دیتی ہے،مریم نواز اس ملک کا بیڑہ غرق کرنے کی پوری کوشش کرتی ہیں،ہم نے اپنی ہار کو تسلیم کرلیا،ان کی طرح چیخیں نہیں ماریں۔
مسرت چیمہ نے کہا ہم نے یہ نہیں کہا مجھے کیوں نکالا،یہ نہیں کہا ای وی ایم کو آگ لگادیں گے،مریم نواز جب بولتی ہیں تو ان کے منہ سے آگ نکلتی ہے،مولانا اور مریم لاشوں کے پیاسے ہیں،یہ چاہتے ہیں کسی طرح لاشیں گریں،انہوں نے کہا جب یہ ایک سیٹ ہار جائیں تو کہتے ہیں حکومتی مشینری استعمال ہوئی،دھاندلی کی گئی،ایک چھوٹی سے سیٹ ہارنے پر یہ ملک کی سلامتی کو دھمکی دیتے ہیں ،مریم نواز نے پہلے مسلم لیگ (ن) کا بیڑا غرق کیا،اب جن چینلز کا نام لیا ان کی خیرنہیں۔