ویڈیو لیک کیس میں اداکارہ خوشبو خان نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

09:35 PM, 21 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور :ویڈیو لیک کیس میں ایک دفعہ پھر خوشبو خان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شالیمار تھیٹر جرائم کا گڑ ھ ہے ،فحاشی ،منشیات فروشی عام ہے ،مجھے جان بوجھ کر اس کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے تاکہ حقائق لوگوں کے سامنے نہ آئیں ۔

اداکارہ خوشبو خان نے  کہا  انہیں سستی شہرت کی ضرورت نہیں ،شالیمار تھیٹر فحاشی ،جرائم اور منشیات کا گڑھ ہے، ملک طارق اور اس کے بیٹوں سے بھی تفتیش کی جائے ۔

ویڈیو لیک کیس میں اداکارہ خوشبو خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر اس پورے کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے ،سارے معاملے کے سرغنہ مہک نور ،بلال خان،شالیمار تھیٹر کے مالک ملک طارق ،علی طارق اور حسن طارق  ہیں ۔

اداکارہ کے مطابق ملک طارق ریکارڈ یافتہ ملزم ہے  جس پر متعدد مقدمات درج ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران شوکی ،اسد مکھڑا اور ڈاکٹر اجمل ملک کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے ۔

اداکارہ نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تحقیقات  میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کر ائی ۔

مزیدخبریں