یروشلم :اسرائیلی فوج کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے فلسطینی شہریوں بالخصوص سنگ باری کرنے والوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گولی مارنے کے نئے احکامات پر فلسطینیوں میں خوف وہراس کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے منظور کی گئی نئی پالیسی کے تحت پہلے سے بے لگام اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلا سکتے ہیں،اس قبل اسرائیلی فوج کی طرف سے ہدایات تھیں کہ فوجی صرف اس وقت گولی چلا سکتے ہیں جب انہیں جان کا خطرہ لاحق ہو۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی ہدایات قابض فوجیوں کو مزید فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہیں۔