کے پی میں پی ٹی آئی کو شکست , پی ڈی ایم نے پنجاب میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی 

04:50 PM, 21 Dec, 2021

پشاور :پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے کےپی کے میں تحریک انصاف کو شکست دیکر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ،اب عمران خان تیار رہیں پنجاب میں بھی تحریک انصاف کا جنازہ نکلے گا ۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں جے یو آئی کی کامیابی پی  ڈی ایم کی کامیابی ہے ،جے یو آئی کی کامیابی سے پی ڈی ایم مضبوط ہوئی ہے ،انہوں نے کہا اب ہمارا اگلا ٹارگٹ پنجاب ہے اور تحریک انصاف کو پنجاب میں بھی بڑی شکست دینگے ۔

حافظ حمد اللہ نے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی طرف سے شریف فیملی کو جنید صفدر کی شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی روایت ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کے حقوق کیلئے متحد ہیں ،انہوں نے کے پی کے بعد پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مل کر تحریک انصاف کا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی جنازہ نکالیں گی ۔

مزیدخبریں