لاہور: شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور سیلمان شہباز کے 45 اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
نیو نیوزکے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے شہباز فیملی کے اکاؤنٹس میں 16 ارب 34 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے کے الزمات ثابت ہوگئے تو ملزموں کو 7 سال قید، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے۔