اداکارہ مریم انصاری کا اپنی شادی میں ڈانس، سوشل میڈیا صارفین برہم

02:36 PM, 21 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کی معروف  اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم تقریبات کے دوران اداکارہ کی ایک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ مریم انصاری کی رسمِ حنا اور قوالی نائیٹ کی تقریب سے لی گئی خوبصورت  تصاویر اور ویڈیوز  سوشل میڈیا پر خاصی  وائرل ہو رہی ہیں ۔تاہم اس دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی اور اداکارہ  پرشدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ مریم انصاری نے  سابق ٹیسٹ کرکٹر  معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ فروری 2021 میں نکاح کیا تھا۔

گزشتہ روز مریم اور اویس کو شادی کی تقریبات کے سلسلے میں  قوالی نائٹ پروگرام میں ایک ساتھ دیکھا گیا ۔ دلہن کو ایک خوبصورت لہنگا چولی میں خوشی سے چمکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  جوڑے کو ان کی قوالی نائٹ پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم قوالی نائٹ میں قوالی نائٹ میں مریم انصاری کا ڈانس عوام کے شدید ردِ عمل کا باعث بن گیا۔

مزیدخبریں