لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور حقائق سامنے آنے تک کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل ایک کھلاڑی پر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ بورڈ فی الحال اس حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے اور مکمل حقائق سامنے آنے تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یاسر شاہ کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں لڑکی نے ہراسانی اور زیادتی میں معاونت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی، ویڈیو بھی بنائی اور ہراساں کیا۔
متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر کے متن میں کہا کہ یاسر شاہ اور فرحان نے اسے ویڈیو وائرل کرنے، جان سے مارنے یا مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی۔یاسر شاہ کو واٹس ایپ پر سارے معاملے کا بتایا تو اس نے مذاق اڑایا، ساتھ ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ انٹرنیشنل کرکٹر اور بہت با اثر ہے، اعلیٰ افسران سے دوستی ہے۔
یاسر شاہ پر زیادتی کے الزام پر پی سی بی کا ردعمل
02:07 PM, 21 Dec, 2021