پاکستانی کرکٹر عابدعلی کو میچ کھیلتے ہوئے دل کی تکلیف ، ہسپتال منتقل

11:37 AM, 21 Dec, 2021

کراچی : پاکستانی سٹار کرکٹر عابدعلی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر عابدعلی قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کررہے تھے ۔ میچ کے دوران ہی ان کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی تو ان کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ  کرکٹ عابد علی کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جن کے بعد ان کے تکلیف کے بارے میں حقیقت سامنے آسکے گی ۔

یاد رہے کہ کرکٹر عابد علی قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔کے پی کے اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عابد علی کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر پلیئرز آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا ہے ۔

مزیدخبریں