لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں اتاری ہوئی تصاویر شوشل میڈیا پر شیئرکردیں ۔ مریم نواز نے تصویر اتارنے والی فوٹوگرافر سے کہا کہ میں آپ کی محنت کی قائل ہوگئی ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کو کچھ ہی وقت میں ہزاروں لوگوں نے دیکھ لیا ہے ۔
مریم نواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی فیملی فوٹو میں مریم نواز سمیت، جنید صفدر، عائشہ سیف، مہرالنسا صفدر، ماہ نور صفدر اور ان کے شوہر موجود ہیں۔
مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فوٹوگرافر سارہ ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری تقریب میں آپ کی محنت دیکھ رہی تھی کہ آپ کیسے ہمارے خوشی کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں مصروف تھیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 17 تاریخ کو جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولمیے کی پُروقار تقریب کا انعقاد جاتی امرا میں کیا گیا تھا جس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز، اور دیگر لیگی کارکنان نے شرکت کی تھی ۔