کراچی: پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈکم ہوگئی ہے ، سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین اس وقت شدید مشکل سے دوچار ہیں ۔ ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان سے افریقہ جانے والے انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کاکام جنوری میں مکمل ہوگا۔
ذرائع ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ رش کےاوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔انٹرنیٹ کی سپیڈ کی کمی کا دور کرنے کے لئے پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلزپر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں بھی فجیرہ کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے سبب ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آگئی تھی ۔