دبئی :متحدہ عرب امارات میں حکومت نے سینما سینسر شپ ختم کردی ۔ سینما گھر وں میں ریٹنگ 21 پلس متعارف کرانے کے بعد انٹرنیشنل ورژن دکھایاجائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق یواے ای انتظامیہ نے سینماگھر وں میں سنسر شپ ختم کرکے 21 پلس ریٹنگ متعارف کرادی ہے ۔ جس کے بعد سینما گھروں میں 21 سال سے زائد عمرکے افراد فلم کا انٹرنیشنل ورژن دیکھ سکیں گے۔
یواے ای حکام کا کہنا ہے کہ سینما گھروں میں داخلے کے موقع پر 21 سال عمر کی درجہ بندی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور عمر کی تصدیق کے بعدہی مخصوص فلموں میں 21 سال یا اس سے زائد عمر کے فلم بینوں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔
The Media Regulatory Office announced the inscribed of the 21+ for the age classification categories for cinema films. pic.twitter.com/NO5WxZveZy
— مجلس الإمارات للإعلام (@uaemediacouncil) December 19, 2021