سری لنکن شہری کی ہلاکت کیس، 34 ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل

08:37 AM, 21 Dec, 2021

گوجرانوالہ: پاکستان کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں گرفتار 34 ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے ، جبکہ 30 سے زائد ملزمان کو آج گوجرانوالہ کی دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سینکڑوں افراد کے تشد د سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت میں  گرفتار 34 ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں گارمنٹس فیکٹری کے سری لنکن مینجر کو ورکرز نے توہین مذہب کے الزا م میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ہلاکت کے بعد اس کی لاش کو جلا ڈالا تھا ۔ اس افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم سمیت پاکستان کے تمام طبقہ فکر کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد پریانتھا کمارا کی لاش کو سری لنکا پہنچا دیا گیا تھا جہاں ان کے آخری رسومات ادا کی گئی تھیں ۔

مزیدخبریں