یاور عباس کو وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال بنا دیا گیا

یاور عباس کو وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال بنا دیا گیا
کیپشن: یاور عباس کو وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال بنا دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی دو نئے وزرا یاور عباس بخاری اور خیال احمد کاسترو کو قلمدان دے دیئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق یاور عباس بخاری کو محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ 

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سے محکمہ کالونیز کا قلمدان لے کر نئے صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو دے دی جبکہ ان کے پاس محکمہ ثقافت کا قلدان بھی رہے گا۔ 

واضح رہے کہ دونوں وزرا نے گزشتہ دن اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔ سید یاور عباس بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کے سگے کزن ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے اعتماد میں لے لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے منظوری دی تھی۔