1965 کی جنگ میں ریت میں دب جانے والا مارٹر گولہ 2 ا فراد کی جان لے گیا

10:51 PM, 21 Dec, 2020

سانگھڑ: سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں مارٹرگولہ پھٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ 

ایس ایس پی عثمان غنی کے مطاق تحصیل کھپرو کے علاقہ مورھڈی میں مقامی شہری مارٹر گولا گھر لایا تھا کہ اس دوران مارٹر گولہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 20 سال کا نوجوان جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے. جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل اسپتال کھپرو منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں دوران علاج ایک خاتون بھی دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ مارٹر گولے کا جائزہ لے رہا ہے اور ممکن ہے کہ 65 کی جنگ میں مارٹر گولا ریت میں دبا رہ گیا ہو۔

مزیدخبریں