لاہور: آج سال کی طویل ترین رات جاری ہے جبکہ فلکی حساب سے موسم سرما کا آغاز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زوال کے وقت سورج پورے سال کے دوران آج کم ترین سطح پر ہوگا جس کے باعث آج رات سال کی طویل ترین جبکہ دن کم ترین ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج غروب آفتاب 5 بج کر 49 منٹ پر ہوا، کل صبح سورج 7 بجکر 12 منٹ پر طلوع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی۔21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13گھنٹے اور 37 منٹ ہوگا۔