جی -20 کی پاکستان کو قرض کی واپسی کیلئے ایک سال کی مہلت

08:02 PM, 21 Dec, 2020

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین ممالک سے قرض کی واپسی کیلئے ایک سال کی مہلت حاصل کر لی ہے۔ جی ٹوینٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان کو 1 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کیلئے اب مزید ایک سال کا اضافہ وقت دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹوینٹی میں شامل دنیا کے امیر ترین ممالک جن میں فرانس ٗ سوئٹزر لینڈ اور چین بھی شامل ہیں انہوں نے پاکستان کو 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی واپسی کی تاریخ کو ری شیڈول کرنے کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے مزید ایک سال کا وقت دیدیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کئے  جانے والے ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں چین ٗ فرانس اور سوئٹزر لینڈ نے پاکستان کو قرض کی واپسی میں ایک سال اضافہ کے ری شیڈولنگ معاہدہ پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں پاکستانی حکومت کی طرف سے جی ٹوینٹی کیساتھ مذاکرات  جاری تھے۔ 

 پاکستان نے اس سہولت کے حصول کیلئے 19 دوطرفہ کریڈٹرز بشمول پیرس کلب ممبران سے مذاکرات کئے عالمی وبا کے منفی معاشی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جی 20 ممالک ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے لئے ہوئے قرض کی ادائیگی کی ایک قسط اسی ماہ واپس کی ہے اور اس قرض کی ادائیگی میں چین نے پاکستان کی مدد کی تھی ۔

بشکریہ (نئی بات)

مزیدخبریں