واٹس ایپ ویب پر ویڈیو اور وائس کالنگ کی آزمائش شروع

واٹس ایپ ویب پر ویڈیو اور وائس کالنگ کی آزمائش شروع
کیپشن: واٹس ایپ ویب پر ویڈیو اور وائس کالنگ کی آزمائش شروع

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ پر استعمال ہونے والے وٹس ایپ کا ایک آزمائشی ورژن متعارف کرایا ہے جس میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت موجود ہے۔

اگر واٹس ایپ اس فیچر کو مستقل اپنی ایپ کا حصہ بناتا ہے تو اس سے صارفین بڑی اسکرینوں پر آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔ 

یہ نیا فیچر زوم اور گوگل میٹ جیسی ایپس کا مقابلہ کرنے کیلئے لاؤنچ کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ زوم اور گوگل میٹ ڈسیک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر معتارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارفین اب آئن لائن چیزیں منگوا سکتے ہیں۔