خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجیئیر انتقال کر گئے 

03:39 PM, 21 Dec, 2020

مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئیر منیر الجندی انتقال کرگئے ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق انجینئر منیر الجندی کا تعلق شام سے تھا اور وہ ہفتے کے روز جرمنی میں خالق حقیقی سے جاملے۔ سعودی عرب کے شاہ خالد نے 1397 ہجری میں بیت اللہ کا دروازہ خالص سونے سے تیار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، اور اس کام کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا تھا۔

بیت اللہ شریف کے دروازے کو مکہ مکرمہ کے ایک بڑے سنار شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا ۔بیت اللہ کے دروازے میں 280 کلوگرام خالص سونا استعمال کیا گیا اور یہ 1398ہجری میں تیار ہوا۔

مزیدخبریں